چترال کا واحد ادبی رسالہ کھوار نامہ کا دسواں شمارہ شائع ہو رہا ہے۔

گندھارا ہندکو بورڈ جہاں ہندکو زبان کی ترویج وترقی کے لیے کوشاں ہے وہیں یہ بورڈ صوبے میں بولی جانے والی دیگر زبانوں کے ادب و ثقافت کے فروغ کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔ گندھارا ہندکو بورڈ کے تحت کھوار زبان کا رسالہ ’’کھوار نامہ‘‘  کا دسواں شمارہ  شائع ہورہا ہے  اِس رسالہ کی ادارت میئر چترال کے فرید احمد رضا، جاوید اقبال جاویدؔ ، عطا حسین اطہرؔ ، ظہور الحق دانش اور محمد نیاب  کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کھوار نامہ ایک ادبی رسالہ ہے جو کھوار اور چترال میں بولی جانے والی دیگر 13زبانوں کے تخلیقی ادب کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ رسالہ کھوار اور چترال کی دیگر زبانوں میں نثری ادب کوفروغ دینے کے لیے صنف نثرمیں تخلیقی ادب پر زور دیتا ہے۔ اس رسالے میں طنز و مزاح، افسانہ، انشائیہ اور مختلف تحریریں شامل کی جاتی ہیں۔ اس رسالے کی طباعت کا انتظام گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکریٹری محمد ضیاء الدین کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے