تخریب کاروں کے ہاتھوں جیب ایبل پُل تباہ

ریچ(نامہ نگار)چترال ٹاون سے تقربیا160کلومیٹرشمال جانب واقع تورکہوریچ کوچترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحدپل کوگذشتہ رات نامعلوم افرادنے آگ لگادی ۔یہ پل پہلے سے انتہائی خستہ حالت میں تھی

 

۔تفصیلات کے مطابق یہ پل  وادیٔ ریچ کے تقریبا1200سے زائدگھرانوں کوجیپ کے ذریعے دوسرے علاقوں تک پہنچانے کاواحدذریعہ تھا۔دوسری طرف پیدل راستہ بھی انتہائی کھٹن اوراستعمال نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام مشکلات میں گھر گئے ہیں۔عیدکی چھٹیوں پرگئے افرادعلاقے میں محصورہوکررہ گئے ہیں کیونکہ رات گئے تخریب کاری کے اس واقعے کے بعدتمام گاڑیاں واپس جاچکی ہیں یاادھرہی کھڑی ہیں۔یاد رہیں  سردیوں سے پہلے علاقے کے باشندے چترال یامضافات سے آشیائے خودنوش اوردیگرضروریات زندگی  ذخیرہ کرلیتے ہیں انہی حالات میں پل کوجلادیناان کے مسائل میں اضافے کامزیدسبب بن گیا ہے۔علاقے کے عوام نے متعلقہ اداروں سے  پر زورمطالبہ کیا ہے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر پل کی تعمیرکویقینی بنائیں تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے