جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔

چترال(محکم الدین) چترال کےایک جنگل ژاژگا میں آگ لگنے سے سینکڑوں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔ جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کیسو کے جنگل ژاژگا کے مقام  پرشتوٹیک سے ملحق پولیردووٹیک میں گذشتہ رات آگ لگی۔ جس سے ذرائع کے مطابق ایک وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے دیودار کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آئے اور جل کر خاکستر ہو گئے۔ اور مزید جنگلات کے جلنے کا سلسلہ جاری ہے

 مذکورہ جنگل کا ایک سرا جنجریت کوہ سے جا ملتا ہے اوریہ انتہائی گھنے جنگل ہیں۔ آگ بجھانے کیلیے مقامی لوگ جنگل کی طرف جا چکے ہیں۔ تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اور آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چترال میں ہر سال جنگل میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ لیکن محکمہ فارسٹ کے پاس آگ بجھانے کے لیے کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے آگ لگنے کے ایسے واقعات میں کروڑوں روپے مالیت کے قدرتی جنگلات آگ کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ادارے کی طرف سے ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد کی تفتیش اور مرتکب افراد کو سزا دینے کا بھی عمل موجود نہیں۔ جس کی وجہ سے قدرت کے یہ نایاب باغات دن بہ دن تباہ ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف حکومت ان کی افزائش کے نام پر اربوں روپے خزانے سے خرچ کرتی ہے

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے