تحصیل مستوج کو پولیس کے دوسرکلزمیں تقسیم کیا گیا،ڈی ایس پیز تعینات

موڑکہو(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس کے حکم پرسب ڈویژن مستوج کو دوسرکلزمیں تقسیم کرکے اس میں دو ڈی ایس پیز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل موڑکہو سرکل میں تھانہ موڑکہو،تھانہ اویراور تھانہ تورکہو کو شامل کیا گیا ہے اورعطاء اللہ بطور ڈی ایس پی(سرکل انچارچ)اپنا جارچ سنبھال لیا ہے۔جبکہ بونی سرکل جو چار تھانوں بونی مستوج، ہرچین،یارخون لشٹ پر مشتمل ہے کیلئے محمد زمان کوڈی ایس پی مقر رکیا گیا ہے۔اسی طرح نئے قائم ہونے والے تھانہ اویر موڑکہومیں فیاض محمد کی بحیثیت ایس ایچ او تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ مذکورہ پولیس افسران نے اپنے اپنے سرکل پہنچ کر اپنے عہدوں کا چارچ سنبھال چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے