گستاخ ِ رسول کو قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے : اسماعیلیہ لولکل کونسل مستوج

مستوج(نمائندہ زیل)گزشتہ دنوں اسماعیلیہ کونسل مستوج  کے دفتر میں جماعتی لیڈران ،علمائے کرام ،سیاسی نمائںدوں اور علاقے کے معتبرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں متفقہ طور نبی محترم کی شان میں گستاخی کی  مذمت کی گئی ۔اجلاس کے شراکاء نے کہا کہ ۲۱ اپریل ۲۰۱۷ کو شاہی مسجد چترال میں جس شخص نے ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کی ہے ہم تمام امت مسلمہ کی دلوں  کو شدید صدمہ پہنچا اور ہم اس ناپاک فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کے تحت اس شخص کو سخت سے سخت  سزا دی جائے۔ اجلاس میں لولکل کونسل مستوج کے صدر نیاز، شہزادہ سکندر الملک، خطیب جامع مسجد مولانا افسر الدین ،مکھی سنٹر جماعت خانہ ملک زار، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفیٰ، سابق ممبر کونسل گل سفید،افضل نگین ایڈوکیٹ،چیئرمین  لوکل طریقہ بورڈ محی الدین،رحمت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے