مولانا خلیق الزماں نے امامت کا حق ادا کر دیا ۔ اورسیز چترالیز سعودی عرب

سعودی عرب(طاہر شاداں) گزشتہ جمعہ چترال کےمرکزی جامع مسجد میں ایک ملعون کی طرف سے مبینہ طور پر نبوت کااعلان جس قدر افسوسناک ہے اس قدر تشویشناک بھی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف تمام مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے بلکہ چترال کا مثالی امن بھی داؤ پر لگ گیاتھا واقعے کی وجہ سے جہاں تمام عالم اسلام میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوئی تو وہاں اندروں و بیرون ملک چترالی سب سے زیادہ افسردہ اور پریشان ہوئے کیونکہ شان ِرسالت اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کسی بھی طرح سے سمجھوتہ مسلمان کا کام نہیں ۔ اس مشکل وقت میں خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزماں صاحب نے جس طرح دور اندیشی اور بصیرت کا مظاہرہ کیا اس کو ہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مولانا صاحب کو بروقت شریعت اور آئین پاکستان کے مطابق شاندار ہنگامی فیصلہ کرنے پر میں اپنی طرف سےاور سعودی عرب میں مقیم تمام چترالیوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں اور خصوصاً علماء کی قدر و عزت میں اضافہ ہوا اور وادی چترال ایک ممکنہ فساد سے بچ گیا ہم مولانا صاحب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہم اورسیز چترالیز سعودی عرب چترال کے غیور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ کسی سازش کا حصہ بنے بغیر مجرم کے خلاف پرزور اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرواکے سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا اور اپنے احتجاج میں صرف مجرم کو فوکس کیا تھوڑا بہت پتھراؤ گھیراؤ تو ہر احتجاج کا حصہ ہوتا ہے لیکن یہاں معاملہ جس قدر حساس نوعیت تھا اس حساب سے اہلیان چترال نے بالکل پرُ امن احتجاج کرکے علاقے کے امن و امان کو رقرار رکھا امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے پر ہم چترال پولیس کمانڈنٹ چترال ۔ سکاؤٹس و ڈسٹرکٹ انتظامیہ و ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔حرمت رسول پر ہزار جانیں بھی قربان ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرم اگر ذہنی طور پر تندرست ہے تو اس کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس واقعے کے پس پردہ محرکات پر غور کرکے کسی ممکنہ سازش کو بے نقاب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی ملعون کو شان رسالت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی ہمت نہ ہو

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے