جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان کا گذشتہ روز پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے چترال کا دورہ

چترال ( نمائندہ زیل ) جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل عامر علی اعوان نے گذشتہ روز پیدا ہونے والے کشیدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے چترال کا دورہ کیا ۔ جی او سی نے چترال پہنچنے کے بعد کشیدہ حالات کے دوران متاثر ہونے والے علاقوں ،چترال بازار اور امن و امان کے حوالےسے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے چترال سکاؤٹس آفیسر مس میں چترال کے علماء سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات گنڈا پور ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ ،ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکوربھی موجود تھے ۔ جی او سی نے علماء سے چترال کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اُن کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے علماء سے ماحول کو ساز گار بنانے اور چترال کےروایتی اور مثالی امن کے تحفظ کے لیے مزید کردار ادا کرنے کے توقع کا اظہار کیا تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔ علماء نے جی او سی کو یقین دلایا کہ چترال کا امن اُن کیلئے انتہائی مقدم ہے اور انہوں نے ہمیشہ امن ، بھائی چارے کے فروغ کو اولیت دی ۔ اور آئندہ بھی اپنی یہ ذمہ داریاں ملک اور چترال کی عوام کے بہتر مفاد میں انجام دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ تاکہ آیندہ کسی اور کو اس قسم کے ملعونیت کے ارتکاب کرکے اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری کی ہمت نہ ہو سکے ۔اور چترال کے امن کو بھی نقصان نہ پہنچے ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے