چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم

چترال ( نمائندہ زیل ) چترال میں مردم شماری 25اپریل سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائیگا۔ اتوار کے روز مردم شماری کے چارج سپرنٹنڈنٹس کو سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم نے کہا کہ چترال کے طو ل و عرض میں 25اپریل سے خانہ شماری اور مردم شماری کا عمل شروع ہوکر 35دنوں کے دورانیے میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا ۔ کہ تحصیل چترا ل میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ ،63سرکل سپروائزر 185انومیرٹر ز 370بلاک میں مردم شماری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مردم شماری سٹاف کی سکیورٹی کے لیے  مکمل انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جس میں آرمی اور پولیس کے جوان ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ عبدالاکرم نے کہا کہ مردم شماری کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے