ماحول کی کشیدگی کو کم کرنے میں کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کا کردار نمایاں تھا۔

چترال ( نمائندہ زیل )چترال بازار میں اتوار کے دن بھی کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے کے حکم پرچترال سکاؤٹس اور پاک آرمی کی مشترکہ گشت جارہی ہیں اور جگہ جگہ راہ چلتے لوگوں کے شناختی کارڈاور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ۔ شہر کے داخلی راستوں پر بھی چترال سکاؤٹس کے کوئیک ریسپانس فورس نے تند د ہی سےڈیوٹی سر انجام دی اور مختلف مقامات پر پوسٹوں میں لوگوں کی نقل وحمل کی نگرانی جارہی ۔ چترال سکاؤٹس کا یہ گشت ، ٹاؤن ایریا ، بلچ ، سنگور ،دنین ، سین لشٹ ، جغور کے علاوہ شہر کے اطراف تک جارہی ۔جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ چترال سکاؤٹس کے ان اقدامات سے ماحول میں دوباہ بہتری آئی ہے ۔ اور تین دنوں سے بند کاروبار پھر سے کھل گئے ہیں اور زندگی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔چترال کے عوامی حلقوں نے کمانڈنٹ ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے اس حکمت عملی ، دلیری اور وژن کے ساتھ گذشتہ روز رونما ہونے والے واقعے کے حل میں اہم کردار ادا کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے ۔

مختلف افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چترال کا حالیہ واقعہ کسی خود کُش دھماکے سے زیادہ خطرناک تھا اور یہ چترال کے امن کو خراب کرنے کی بہت بڑی سازش تھی ۔ لیکن جس طریقے سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے خلوص نیت سے فوری طور پر عوام سے گھل مل کر حکمت عملی کرکے کشیدہ ماحول کو امن میں تبدیل کرنے کی شب و روز کوشش کی اور بغیر کسی جانی نقصان کے گھمبیر مسئلے کو سلجھانے میں کامیاب ہوئے اُس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہے ۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ کرنل نظام الدین شاہ نے فوج کے انتہائی ذمہ دار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ، مذہبی ، سیاسی اور علمی پہلووں سے لگی آگ کو بجھانے میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے ۔ جس کیلئے چترال کی عوام اُن کی درازی عمر اور ترقی و کامرانی کیلئے دُعا کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے