سنی اور اسماعیلی برادری کا بونی میں مشترکہ اجلاس :گستاخ رسول کو سزا دینے کا مطالبہ

بونی ( جمشید احمد)اتوار کے روز بونی میں سنی اور اسماعیلی برادری کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا یوسف مقامی ہو ٹل بونی میں منعقد ہوا اجلاس میں سنی اور اسماعیلی برادری کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ ، اوروکلاء برادری نے شر کت کی۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب کر تے ہوئے چترال شاہی مسجد میں پیش آنے والے ناقابل برداشت واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐکی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلمان ہو نے کے ناطے یہ فعل کھبی برداشت نہیں کریں گے جوکہ تمام مسلمانوں کے دلوں کودُکھ پہنچائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا مذکورہ شخص واجب القتل ہے انہیں قرار واقعی سزادی جائے تاکہ ٓائندہ کسی کو جرأت نہ ہووکلاء برادری نے بھی اس کی سخت مذمت کی اور قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا اور دونوں کمیونٹی نے چترال کے امن کو بحال رکھنے پر اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور امن کے سلسلے میں علمائے کرام کی کردار کو بھی سراہا مقررین میں تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف، صدر اسماعلیہ لوکل کونسل امتیاز عالم ، قاضی لطف الرحمن ،سابق اے سی حیدر علی، ایڈوکیٹ حاکم علی ،ایڈوکیٹ گل حیات، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم، عنایت لال ،منیجرامیر افضل، ظفر اللہ پرواز، رحمت سلام ،مولانا فدا محمداور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے خطاب کیا اور علاقے میں امن و امان کے سلسلے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔آخر میں صدرمحفل مولانا یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بحیثیت مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐکی شان میں گستاخی کر نے والے کو کھبی برداشت نہیں کر یں گے ۔اسلام میں گستاخ رسولؐ واجب القتل ہے ۔گستاخ پیغمبرؐ کو کعبہ بھی پناہ نہیں دیتاانہیں ضرور سزادی جائے اور چترال کے امن وامان کو برقرار رکھا جائے آخر میں یہ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے