بونی میں سکول انرولمنٹ2017 کے سلسلے میں ایک آگہی واگ

بونی ( جمشید احمد)ایلمنٹری اینڈ سیکندری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر بونی میں انرولمنٹ2017 کے سلسلے میں ایک اگہی واگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بونی اورملحقہ سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے کثیر تعدادمیں شر کت کی

دیگر شرکاء میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر محمد ممتاز وردگ پرنسپل ہائی سکول بونی ،فوکل پرسن چترال ضیاء الرحمٰن( اے ڈی او) فوکل پر سن برائے مستوج احمد ولی درانی( اے ایس ڈی او) عبدالرحمٰن ( ایس  ڈی ای او)  شرف الدین( اے ایس ڈی او) پرنسپل گور نمنٹ ہائی سکول کوشٹ  اورہیڈماسٹر ز کے علاوہ سماجی کارکنان اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شر کت  کی واگ کے شراکاء میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر محمد ممتاز وردگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری سکولوں میں انفراسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کو پورا کر نے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

سرکاری سکولوں کا معیارروزبروز بڑھتا جارہا ہے اور سکولوں میں سہولیات کے فقدان پر قابو پالیا گیا ہے کہ اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کومیعار تعلیم دینے اور چترال میں تعلیمی ترقی کو اپنا نصب العین بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے