اسلام آباد میں مقیم چترالیوں نے موسم بہار کا آغاز صدیوں پرانی ثقافتی انداز سے کیا۔

اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد میں مقیم چترالیوں نے چترال یوتھ فورم  کے زیر انتظام  پاکستان نیشنل کونسل آف ارٹس میں  ایک خوبصورت پروگرام ’’سپرنگ فیسٹیول ‘‘ (Spring Festival) کے نام سے منعقد کرکے  موسم  بہار  کو خوش آمدید کہا ۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد موسم بہار کو خوش آمدید کرنے کے ساتھ ساتھ  چترال کے صدیوں  پرانی ثقافتی طرز کے حوالے سے آگاہی بھی تھا ۔اس تقریب میں چترال کے ایم این اے جناب شہزادہ افتحار الدین اور چترال ٹاون کے مینجینگ ڈائریکٹر جناب سلطان والی  کے ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بسنے والے گلگت بلتستان اور چترال کے سینئر پروفیشنلز او ر فیملیز کے علاوہ مختلف علاقوں  سے مہمانوں نے  کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایم این اے چترال جناب شہزادہ افتحارالدین نے پروگرام کو سراہتے ہوے کہا ۔ ’’ یہ پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا۔ اسے ہر سال ہونا چاہیے اور میں کوشش کرونگا کہ پی این سی اے اسے اپنے سالانہ کیلنڈر میں ڈال دے تاکہ ہم ہر سال اپنے کلچر کو اس طرح مناتے رہے۔

اگرچہ موسم بہارکوپھولوں  کا  مہینہ  کہا جاتا ہےاور پوری دنیا میں یہ  جشن  کسی نہ کسی حوالے سے منایا جاتا ہے لیکن چترال یوتھ فورم نے اس کو ایک منفرد انداز میں منایا۔ جس میں مختلف معاشرے (ایران، افعانستان، تاجکسان، چترال اور گلگت بلتستان )کس ثقافتی  انداز سے جشن بہاراں مناتے ہیں کو ٹیبلو کی صورت میں بچوں  اور بچیوں نے  پیش کیا اور ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔ اس کے علاوہ اس  جشن میں چترالی  رقص کی مختلف اقسام جس میں پھستک وغیرہ شامل  تھےکو پیش کیا گیا  ۔سب سے دلچسپ حصہ اس فیسٹول کا چترال اور گلگت بلتستان کے  ثقافتیی موسیقی کا تھا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کےمایٔہ ناز فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس میں  چترال کی طرف سے محسن حیات شاداب اور عرفان علی تاج اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابر نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیا۔ پروگرام کے شراکاء نے قدیم اور جدید دھنوں میں رقص کرکے محفل گرما دی۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے