چترال (نیٹ نیوز)چترال میں ترقی کے تمام شعبوں میں یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنانے اور غربت میں کمی لانے کے لئے چترال گروتھ اسٹریٹیجی کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں جمعہ کے روز فرانس، ناروے اور بوسنیا کے سفیروں نے چترال کا دورہ کرکے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سربراہ ضلع ناظم مغفرت شاہ سے ملاقات کی ۔ اجلاس میں فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس، ناروے کے سفیر ٹورنیڈریبو اور بوسنیا کے سفیرنیڈیم میکریویس کے علاوہ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہاکہ گزشتہ جنوری میں اسلام آباد میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس اور اس کے بعد چترال میں پی پی اے ایف کی اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ چترال گروتھ اسٹریٹیجی کو ٹھوس شکل دینے کی کوششوں کے تسلسل میں مختلف امور اور پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی جغرافیائی وسعت اور پسماندگی کے پیش نظر ایک ہمہ گیر نوعیت کا مربوط ترقیاتی پروگرام کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر چترال گروتھ اسٹریٹیجی ترتیب دیا جارہا ہے جس میں ہر سطح کے منتخب نمائندوں اور دوسرے اسٹیک ہولڈروں کی مشاورت شامل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں اگلا اجلاس بہت جلد ہی چترال میں منعقد کرکے اسٹریٹیجی کو آخری شکل دی جائے گی جبکہ اس مربوط ترقیاتی پروگرام کو پی پی اے ایف اور مختلف ممالک مالیاتی سپورٹ دیں گے جن میں فرانس ، ناروے، اٹلی اور دوسرے ممالک شامل ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023