چترال (نمائندہ زیل) چترال کے دونوں سب ڈویژنوں چترال اور مستوج میں خانہ اور مردم شماری کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جن میں گنتی کے عمل کے دوران استعمال ہونے والے مواد اور عملہ کی تعیناتی کے ساتھ کنٹرول روم کا قیام شامل ہیں۔ جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے مقامی میڈیا کو تیاریوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہ اکہ مردم شماری کے لئے چترال کو دو سنسس اضلاع چترال اور مستوج میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال سب ڈویژن میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ اور مستوج میں 10، چترال کو 63سرکلز میں تقسیم کرکے 63سپروائزروں کی نگرانی میں اور مستوج کو 38سرکلز میں تقسیم کرکے 38سرکلز سپروائزروں کی نگرانی میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سب ڈویژن میں گھروں اور افراد کی گنتی کے لئے فیلڈ اسٹاف کے طور پر 370بلاک بنا کر 185انومیریٹرزاور مستوج کو 220بلاکوں میں تقسیم کرکے 110انومیٹروں کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بلاک میں 250کے لگ بھگ گھرانے شامل ہوتے ہیں اور ایک انومیریٹر کے ذمے دو بلاک ہوتے ہیں۔ سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے پولیس کی 1133نفری تعینات کردئیے گئے ہیں۔ مختلف سرکلز کے سپروائزروں کو مواد 17اپریل سے دے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مردم شماری کے سلسلے میں کسی بھی شکایت کو کنٹرول رو م میں درج کروانے کیلئے چترال میں فون نمبر 413686اور بونی (مستوج) میں فون نمبر 470025پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023