Ayun SRSP Bijli

ایس آر ایس پی ایون میں بھی بجلی گھر تعمیر کررہی ہے۔

ایون(نمائندہ زیل ) چترال جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں بہت سے قیمتی معدنیات کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں بہنے والے پانیوں سے کئی میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہےاور گذشتہ کئی دہائیوں سے مختلف غیر سرکاری ادارے اس بات پر عمل پیرا بھی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی اس بات کو تسلیم کیا گیا اور گذشتہ کئی سالوں سے صوبائی حکومت نے کئی ایک بجلی گھر تعمیر کرکے ان کا باقاعدہ افتتاح کر رہا ہے۔

سرحد رورل سپورٹ پروگرام کو جہاں ایشڈن ایوارڈ دیا گیا وہاں ایس آر ایس پی نے بجلی گھروں کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کردیا ہے۔ گولین میں انتہائی قلیل مدت میں 2 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر کے بعد چترال کے مضافاتی علاقے ایون میں بھی ایک بجلی گھر اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جس سے بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے