Taj Muhammad Chitrali

چترال کے ایک اور بہادر سپوت نے مادر وطن کیلئے جان قربان کردی

سپاہی تاج محمد جو کہ9این ایل آئی رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے دوران ڈیوٹی اپریشن ایریا سوات میں جام شہادت نوش کی۔ ۔شہید کی میت پاکستان آرمی کے MI-17ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقامی گاؤں رامان لاسپور پہنچائی گئی جہاں اُن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازے میں کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ،چترال سکاؤٹس کے آفیسر،جوان اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید سپاہی تاج محمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔کرنل نظام الدین شاہ نے موقع پر شہید کی قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی شہادت کو قبول فرمائیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے آرمی ،چترال سکاؤٹس اور دوسرے لاء ان فورس(لیویز )کے طرف سے نذرانہ رائیگان نہیں جائیگا اور یہ شہادت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جس خندہ پیشانی سے فورسیز نے1947سے لیکر آج تک ملک اور قوم کے لئے خدمات سرانجام دئیے ہیں اس پر میں پورے چترال کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین کہ آپ اس ولولے ،جذبے اور محبت کے ساتھ اس ملک اور قوم کی خدمت کرتے رہینگے اور پاکستان آرمی اورچترال سکاؤٹس ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے اور کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ واپسی پر پاک آرمی کے MI-17ہیلی کاپٹر میں مریضوں کو پشاور لے جایاگا جس میں مرد وخواتین اور بچے شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے