پاکستان کے سب سے بڑے ادبی تنطیم کے غزل مقابلے میں چترالی شاعر پختہ کار شعراء کی صف میں شامل

لاہور(نمائندہ زیل) گذشتہ دنوں پاکستان کی سب سے بڑی اَن لائن ادبی تنظیم "اوج ِادب” کی طرف سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غزل مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے دوہزار سے زائد شعراء نے ابتدائی طورپر شرکت کی جن میں سے تقریباً تین سو شعراء کو پختہ کار شاعر قرار دیتے ہوئے مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا جن میں چترال کے گاؤں سنگور سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے شاعر مشہود شاہد کا نام بھی شامل تھا اگرچہ صرف پانچ پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے مشہود شاہد کی غزل پہلے دس نمبروں پہ نہیں آسکی لیکن پھر بھی ملکی سطح پہ اردو زبان کے پختہ کار شاعر کے طور پہ اپنی پہچان بنانا یقیناً خود مشہود شاہد اور تمام چترالیوں کے لیے قابلِ فخر ہے۔
صاحبِ غزل کو منتظمین کی طرف سے "اوجِ ادب "میں شریک ہونے کی دعوت بھی باقاعدہ طور پہ دی گئی ہے کہ جس میں ملکی ادب کے کئ بڑے نام ادب کی ترویج و ترقی کے لیے پہلے سے دن رات کوشاں ہیں۔ مشہود شاہد زیل نیوز نے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے