ضلع چترال کی مختلف ادبی تنظیمات۲۱ فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن مل کےمنائیں گی۔

چترال(نمائندہ زیل) ۲۱ فروری ہر سال یونیسکو کی طرف سے پوری دنیا میں مادری زبانوں کےعالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس کا بنیادی مقصد معدوم ہوتی ہوئی زبانوں کے تحفظ کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پھیلائی جائے اور مادری زبان کو ایک شناخت کے طور پر اہمیت دی جائے۔
امسال چترال میں ۲۱ فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن ٹاؤں ہال چترال میں دوپہر دو بجے ایک پر وقار تقریب کی صورت میں منائی جائے گی۔جس میں چترال میں بولی جانی والی ۱۴ زبانوں کے اسکالر اپنی زبان کے بارے میں مقالات پیش کریں گے۔ اس سال کے پروگرام کی خا ص بات یہ ہے کہ یہ تقریب چترال کی تمام ادبی تنظیمیں ایک ساتھ مل کے منائیں گی ، جس میں میئر چترال، کھوار اہل قلم، انجمن ترقی کھوار چترال اور کھوار قلم قبیلہ قابل ذکر ہے۔ تقریب کی تفصیل اس مطابق ہے۔تقریب کا آگاز دوپہر 2 بجے ٹاؤن ہال میں ہوگا۔
مہمان خصوصی : ڈاکٹرریاض حسین پرنسپل آغا خان ہاِئیر سیکنڈری اسکول چترال
صدر محفل: مولانا عبد الشکور ضلع نائب ناظم ،کنونیئر ضلع کونسل
مقالہ نگار:
چترال کی مد ک لشٹی زبان ۔۔۔ شیر عظیم
زبان کی ترقی میں ادبی تنظیموں کی اہمیت اقرار الدین خسرو
یدغہ زبان علاؤ الدین حیدری
کثیر اللسانی تعلیم (ایک تعارف) فرید احمد رضا
کالاشہ زبان ترقی کی شاہراہ پر وزیر زادہ
چترال میں اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صالح ولی آزاد
پلولہ زبان تعارف صالح الدین طوفان
دامیڑی زبان چترال میں حیات دامیڑی
خوش آمدید وا پروگرام کے اغراض و مقاصد صادق للہ صادق
اظہار خیالات
ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
مولانگاہ نگاہ
گل مراد حسرت
پروفیسر ممتاز حسین
ذاکر محمد زخمی
فریدہ سلطانہ
دیگر

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے