وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے ٹنل ورکشاپ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

پشاور(نامہ نگار) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لواری ٹنل کے قریب ورکشاپ پر برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلا ئیڈ نگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج  وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔وزیراعلی نے راستوں کی بحالی اور متاثرین کی امداد کے لیے تیز رفتار سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مذکورہ واقعات کے نتیجے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جان بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے