جماعتی دعوت کو عام کرنے اور اسے عوامی سطح پر مقبول بنانے میں  ہم سے کوتاہی  ہوئی ہے ۔ ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ زیل) ضلع ناظم چترال اور جماعت اسلامی کے  رہنما مغفرت شاہ نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی امراء اور دوسرے سینئر عہدیداروں کے لیے منعقدہ سہ روزہ لیڈرشپ ٹریننگ کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی پوری مستعدی سے پارلیمانی سرگرمیوں میں حصہ لے جس کے لیےقومی انتخابات میں معمول سے ہٹ کر حکمت عملی اپنانے اور  اس سے قبل تنظیمی امور کو درست سمت میں ڈالنے کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس ملکی مسائل کا بہترین حل موجود ہونے کے باوجود عوام کی عدم توجہی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جماعتی دعوت کو عام کرنے اور اسے عوامی سطح پر مقبول بنانے میں کوتاہی برتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت کے کٹر مخالفین بھی اس بات کے معترف ہیں کہ جماعت اسلامی ہی صحیح معنوں میں ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جہاں سوفیصد جمہوریت ہے اور یہی جماعت سیاسی پارٹی کی تعریف پر پورا اترتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنے خول سے باہر نکل کر گراس روٹ لیول تک پہنچ کر عوام کو دعوت پہنچادیں۔ اس موقع ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے