حالیہ برف باری سے و ادی تریچ کے لوگ محصور ۔۔ابھی تک کوئی امدادی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ نظار ولی شاہ

دوبئی (نمائندہ خصوصی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وممبر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی (PAD) نظار ولی شاہ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بر فباری کی وجہ سے شدید متاثرہ علاقہ تریچ میں جلد از جلد امدادی کام شروع کیا جائے-  حالیہ شدید برفباری کی وجہ سے یہ علاقہ گذشتہ ایک ماہ سے ملک کے باقی حصوں سے کٹ کے رہ گیا ہے ۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ اب تک حکومت کی طرف سے کوئی امدادی ٹیم اس علاقے کی طرف توجہ نہیں دی ہے اوریہاں کے چار ہزار سے زائد لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ کمیونیکیشین کا واحد ذریعہ ٹیلی نار سروس گذشتہ کئی دنوں سے بند ہ ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک سے باہر رہنے والوں کا اپنے خاندان اورپیاروں سے رابطہ نہیں ہوپارہا اوریہ لوگ اپنے خاندان کے بارے میں فکر مند ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ علاقہ تریچ میں برفباری کی وجہ سے اس سے پہلے بھی کافی نقصانات ہوچکے ہیں ۔ چند سال قبل یہاں برفانی تودہ ہٹاتے ہوئے دو قیمتی جانوں کا ضیاع ہوااورایک سوشل ورکر حسین نادر جمالی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے معذور ہوچکا ہے اورحکومت کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،عوامی نمائندہ گان اورضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس علاقے میں امدادی کاروائی شروع کی جائے اورکمیونیکیشن کا نظام بحال کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم اپنے حق کے لیےہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے