برفانی تودے گرنے کی وجہ سے چترال میں آٹھ افراد جان بحق

چترال(نمائندہ زیل) چترال میں گذشتہ کئی دنوں کی شدید برف باری کے نتیجے میں برفانی تودے گرنےکی وجہ سے کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔آج کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق لواری ٹنل چترال سائیڈ سامبو کمپنی کے ورکشاپ پر کام کرنے والے سات افراد پہاڑی تودے کی نذر ہوگئے جن میں سے چار کا تعلق دامیڑ اور تین کا تعلق پنجاب سے بتا یا جارہا ہے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایکٹنگ کمانڈنٹ چترال سید عمران الحسن کی قیادت میں چترال سکاؤٹس کی ریسکیو اور میڈ یکل ٹیم ۱۲ ایمبولینس اور جوانوں کے ساتھ ریسکیو کی کاروائی شروع کی ۔ لواری ٹنل میں تعینات چترال سکاؤٹس کے جوانوں نے این ایچ اے اتھارٹی کے ساتھ مل کر سائیڈ پر سلائیڈ کو ہٹانے

اورسات جان بحق افراد اور ایک زخمی کو نکالنے میں اپنی پھر پورمدد پیش کی
ایک دوسرے واقعے میں چترال ہی کے بالائی علاقہ سو ریچ میں تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق اور ایک کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے