لوک ورثہ اسلام آباد کی طرف سےکھوارکے پہلے ناول کے مصنف کو یادگاری شیلڈ دی گئی

اسلام آباد (نما ئندہ زیل) کھوار زبان کے نا مور شاعر اور ناول نگار ظفر اللہ پرواز کو لوک ورثہ اسلام آباد میں ہفتے کو ایک پر وقار تقریب میں یاد گاری شیلڈ دیا گیا اور اُن کو پہلی بار کھوار زبان میں ناول لکھنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس مو قع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ظفر اللہ پرواز نے لوک ورثہ کی خد مات کو سرا ہا اور اس ناول کی پزیرا ئی پر گہری خو شی اور اطمینان کا اظہار کیا۔یاد رہے کھوار زبان کا یہ پہلا ناول ہے جسے ایک زبانوں پر کام کرنے والی ایک تنظیم میئر چترال کے زیر انتظام شائع کیا گیا تھا اس ناول میں کھو ثقافت کو محفوظ کرنے کی کو شش کی  گئی ہے.

ما دری زبانوں کے عالمی دن کی منا سبت سے لوک ورثہ نے پا کستان کی ما دری زبانوں کا ادبی میلے کا اہتمام کیا ہے جو کہ ۱۷ فرو ری تا ۱۹ فروری تک جا ری ہے۔ اتوار کے روز کھوار زبان کے ایک اور نامور لکھاری افسر علی کی کتاب "کھوار متالا ن گر زین” کی بھی تقریب رو نما ئی ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے