ایون کی وسیع ترآبادی کو نقصانات سے بچانے کیلئے فائر بریگیڈ کا ایک ذیلی یونٹ قائم کیا جائے ۔ویلج ناظم مجیب الرحمن

چترال ( نمائندہ زیل ) ویلج ناظم یو سی ایون ون مجیب الرحمن نے صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایون کی وسیع آبادی کو نقصانات سے بچانے کے لیےفائر بریگیڈ کا ایک ذیلی یونٹ قائم کیا جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ یو سی ایون میں گذشتہ چند سالوں کے دوران آگ لگنے کے پندرہ سے زیادہ واقعات رونما ہوئے اور ان واقعات سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔ چترال ہیڈ کوارٹر یوسی ایون سے فاصلے پر ہونے ، تنگ اور دشوار گذار سڑکوں کی وجہ سے آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ کے لیے بر وقت پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے اور کئی مرتبہ ایسے موقعوں پر مقامی لوگوں کی طرف سے آگ پر کنٹرول حاصل کرنے اور بڑے پیمانے پر نقصانات کے بعد فائربریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے لیکن اُس وقت فائر بریگیڈ کی آمد کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ کیونکہ آگ اپنا کام کرچکا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوسی ایون وسیع آبادی اور تینوں کالاش ویلیز پر مشتمل علاقہ ہے اس لیے یو سی ایون میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات کو بر وقت کنٹرول کرنے کیلئے یہاں فائر بریگیڈ ذیلی یونٹ کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔ لہٰذا ویلج کونسل ایون ون کے زیر نگرانی فائر بریگیڈ یونٹ قائم کیا جائے ، اور درکار ٹینکر اسٹاف اور سامان فراہم کئے جائیں ۔ انہوں نے صوبائی اور ضلعی حکو مت سے اس مطالبے کو یقینی بنانے کی اپیل کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے