قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

چترال(نمائندہ زیل)ممتاز عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے  ضلع چترال میں برفباری سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کو وادی گولین میں60متاثرہ خاندانوں میں ان کی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے امدادی پیکیج ویلیج ناظم مولانا مطیع الرحمن کے دفتر جاکر گولین کے متاثرین میں تقسیم کیے۔

اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما مولانا ہدیات الرحمن بھی موجودتھے۔امدادی سامان میں آٹا،چاول ،گھی،گرم کمبل اور گرم سوئٹر بھی شامل تھے۔۔اس کے علاوہ تحصیل دروش میں بھی مولانا انعام الحق نے متاثرین نغر لشٹ،کلکٹک اور دروش خاص میں امدادی پیکیج تقسیم کیے۔مولانا خلیق الزمان نے اس موقع پر کہا کہ انشاء اللہ اپر چترال میں راستے صاف ہونے کی صورت میں امدادی سامان وہاں بھی پہنچایا جائیگا۔یاد رہے کہ قاری فیض اللہ چترالی ایک ممتاز مذہبی رہنما ہو نےکے ساتھ ساتھ  ایک سماجی کارکن بھی ہےوہ  مصیبت کی گھڑی میں  گزشتہ کئی سالوں سے چترال کی عوام کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتا  آرہا ہے۔اس سے پہلے 2015کے سیلاب اور زلزلہ کے متاثرین میں تقریباً اٹھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ رقم خرچ کرچکے ہیں اور 600سے زیادہ مکانات تعمیرکیے اور کئی مساجد بھی زیر تعمیر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے