تحصیل ناظم اور نائب ناظم کا سڑکوں کی صفائی سے متعلق بیان بازی سیاست چمکانے کی کوشش ہے،ضلع کونسل کے رکن محمد حسین

چترال (نمائندہ زیل )  حالیہ برفباری کی وجہ سے بند راستوں کو کھولنے کے سلسلے میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش اور قابل تعریف رہی۔کیونکہ چترال کی تاریخ میں اس قسم کی شدید برفباری پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔یہ باتیں رکن ِ ضلع کونسل لٹکوہ محمد حسین نےاخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل ناظم اور نائب ناظم نے گرم چشمہ سمیت دوسری سڑکوں کی صفائی سے متعلق جو بیان بازی کی ہے، وہ سیاست چمکانے کی ہی ایک  ناکام کوشش ہے اور عوامی خدمت میں سرگرم عمل اداروں اور ان کے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ شکنی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اس کا مثبت نتیجہ برامد نہ ہوگااور کوئی بھی افسر اپنی فرض منصبی انجام دینے میں کوتاہی برتے گا۔ محمد حسین نے حقیقت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ پر بھاری مشینری لگے ہوئے ہیں اور اب تک 75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ کریم آباد اور ارکاری روڈ میں بھی کام زور وشور سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مداک لشٹ روڈ پر بھی سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کام جاری ہے اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں ایک ہفتے کے اندر اندر تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول  دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر خود ہی سڑکوں کی صفائی کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ محمد حسین نے صوبائی حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی جعرافیائی حالت اور ریکارڈ برفباری کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کم از کم پانچ کروڑ روپے کا گرانٹ سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری کریں۔ انہوں نے گرم چشمہ روڈ کی صفائی میں جانفشانی اور دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر گرم چشمہ کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شبیر کاشکریہ ادا کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے