نا گفتہ بہہ بمبوریت روڈ نے ایک اور زندگی نگل لی۔گاڑی حادثے میں تین زخمی

چترال ( نمائندہ زیل) کالاش ویلی روڈ پر گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے ایک خاتون جان بحق اورتین افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوزوکی جیپ جسے نورشاہدین المعروف داروئے کالاش چلا رہاتھا ۔

چترال سے اپنے گھر بمبوریت جاتے ہوئے دوباژ پوسٹ کے قریب بے قابو ہو کر  ایون نالے  میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں ایک کالاش خاتون گل شاہین دختر ملنگ کالاش ساکنہ پہلواناندہ بمبوریت جان بحق جبکہ جم خان ولد بلبل شاہ ساکن رمبور ، محمد شفیع ولد عبادت خان ٹویش بمبوریت ا ور ایک دس سالہ بچہ زخمی ہو گیا ۔ جن میں سے دو کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ، تاہم جم خان کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جان بحق خاتون کی لاش کو رورل ہیلتھ سنٹرایون منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا ۔ کیونکہ حالیہ برفباری کے بعد کالاش ویلی کی سڑکیں بُری طرح خراب ہو چکی ہیں  اور مسافروں کو ہر لمحہ جانی خطرہ درپیش ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے  کہ بمبوریت روڈ کی حالت کو بہتر بنایا جائے ، تاکہ وادی کے لوگ آئے روز کے حادثات سے بچ سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے