ریشن بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر کی لیے ٹینڈر کا مرحلہ مکمل چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی خصوصی شکریہ کے مستحق

پشاور(نمائندہ زیل)پی -کے 90اور ممبر اسٹنیڈنگ کمیٹی برائے بجلی اور توانائی سردار حسین نےچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بجلی و توانائی اور سی اینڈ ڈبلیو کے چیف انجینئر اور سیکرٹری ایریگیشن سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ان ملاقاتوں میں وفاقی حکومت کی طرف سے تورکہو روڈ کی تعمیر کے لیے دیے گئے فنڈز کو بروقت استعمال کرکے اس میگا پراجیکٹ کو مکمل کرنے پر زور دیا۔ ایم پی اے سردار حسین نے خصوصی درخواست پر ریشن بجلی گھر کی دوبارہ تعمیر کی لیے ٹینڈر کا مرحلہ مکمل کرنے پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔چھ مختلف پراجیکٹس کے لیے ٹینڈر طلب کرنے پر ایم پی اے نے سیکرٹری ایریگیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان ملاقاتوں میں چترال پریس کلب کےصدر ظہیر الدین بھی موجودتھے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے