سکالرشپ برائے یتیم اطفال بابت تعلیمی سال2017-18

چترال(نمائندہ زیل )محافظ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق محافظ ویلفیئر آرگنائزیشن چترال کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کی اشتراک اور باہمی تعاون کے ساتھ باصلاحیت یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق باصلاحیت طلبہ تمام تر سہولیات سے آراستہ اسلام آباد کے بہترین تعلیم ادارے میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں گے۔سکالرشپ کے لیےصرف یتیم بچے اور بچیاں مستحق ہونگے اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ کو ہی سکالر شپ جاری کیے جائینگے۔سکالرشپ آٹھویں جماعت سے شروع ہوگی جس کی بناء پر طلبہ سے ساتویں جماعت کے عام رائج نصاب سے ٹیسٹ لیا جائے گا۔انٹری ٹسٹ میں شمولیت کے لیے کم از کم عمر ساڑھے بارہ سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر ساڑھے تیرہ سال مقرر کی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ درج ذیل مضامین میں ایک ہی دن لیاجائیگا۔انگلش،ریاضی(انگلش ورژن)اور سائنس (انگلش ورژن) جس کے لیے وقت ایک گھنٹہ ہوگا جبکہ کل نمبر30ہونگے۔انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25فروری2017ہے جبکہ انٹری ٹسٹ کا انعقاد 5مارچ2017بروز اتوار کو ہوگا۔
مزید معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں۔
(03209129255)-(03449850209)-(03445573587)

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے