عبداللطیف پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کا صدر مقرر

چترال(نمائندہ زیل) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبداللطیف کو پی ٹی آئی ضلع چترال کا صدر مقرر کردیا گیا۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان نے فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ملاکنڈ ریجن کی اضلاع سوات شانگلہ‘ بونیر ‘ دیر لوئر ‘ دیر اپر اور ملاکنڈ کے لیے پارٹی صدورکی نامزدگیوں کے بعد واحد ضلع چترال کے لیے صدرکا انتخاب ہونا باقی تھا گزشتہ روز پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود خان نے پارٹی کے بانی رکن اور ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ممبر عبداللطیف کو پی ٹی آئی ضلع چترال کے صدر نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔عبداللطیف کا شمار پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے ان کا تعلق چترال کے وادی اویر سے ہے ۔انہوں نے میٹرک پشاور کے تاریخی درس گاہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 پشاور شہر سے کیا ‘ سپیرئیر سائنس کالج پشاور سے گریجویشن کرنے کے بعد پشاور یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد 2002 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا لیکن سیاسی رجحان کی وجہ سے تحریک انصاف سے منسلک ہوگئے اور چترال سے عملی سیاست کا آغاز کیا اور اسی سال پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا ‘ 2008ء میں پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ‘ 2013ء کے انتخابات میں پارٹی نے ایک مرتبہ پھر انہیں قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کیا اور تقریباً 27ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے آبائی علاقے وادی اویر سے ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ممبر منتخب ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے