چترال کے طول وعرض میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ریڈ الرٹ  جاری۔

چترال (نمائندہ زیل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ چترال اور مستوج کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ہدایات جاری کی ہے کہ چترال کے طول وعرض میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ہائی الرٹ رہیں اور برفباری کی صورت میں موٹر گاڑیوں  نقل وحرکت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں تاکہ پہلے سے تکلیف میں مبتلا عوام کی مشکلات کم ہوں۔ جمعہ کے روز مقامی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی طویل بارشوں اور برفبار ی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں طغیانی اور بندو گول اور گولین گول میں گلیشیر کے پھٹ جانے سے سیلاب کی ریڈ وارننگ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ تیار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے