ہیڈ کانسٹیبل کی خود کشی کی کوشش

چترال ( نمائندہ زیل ) چترال پولیس کے ہیڈ کانسٹبل نے سرکاری رائفل سے خود پر فائر کرکے خود کُشی کی ناکام کو شش کی ۔ جسے شدید زخمی حالت میں پشاور ریفر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چترال پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ضیاء الاسلام نے چترال پولیس لائن کے اندر جمعہ کے روز خود کُشی کرنے کی کو شش کی اور سرکای رائفل سے خود پرفائر کیا ۔ جسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئی سی یو میں ابتدائی علاج کے بعد پشاور ریفر کیا گیا ۔ چترال پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل ضیاء الاسلام کو ایک جرم کی پاداش میں ایک دن پہلے سزا کے طور پر کوراٹرگارڈ میں بند کر دیا گیاتھا ۔ جمعہ کے روز انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کے جوانوں کی منت سماجت کرکے جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آنے کی یقین دہانی کرکے نکلا اور اپنی سرکاری رائفل سے خود پر فائر کیا ۔ جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے پشاور ریفر کر دیا ہے ۔ ڈی پی او چترال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اُن کے والد کو تسلی دی اور ہر قسم کے علاج معالجے کا یقین دلایا ۔ خود کُشی کرنے والے ضیاء الاسلام کے والد نے کہا کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ اُن کا بیٹا کیونکر خود کُشی کرنے پر مجبور ہوا تاہم ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبد الستار نے کہا کہ یہ کوئی گھریلو تنا زعے کی وجہ ہو سکتی ہے لیکن خود کشی کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے