ڈپٹی کمشنر چترال بازارمیں تجاوزات کے خلاف ایکشن لیں۔عوامی حلقے

چترال ( نامہ نگار ) چترال بازار کے بعض دکانداروں نے ایک مرتبہ پھر تجاوزات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ شہید ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ نے دکانداروں کو جن حد بندیوں تک محدود کر دیا تھا ۔ اب اُن کی شہادت سے فائدہ اُٹھا کر اپنے سامان دکانوں کے برآمدوں سے باہر ڈسپلے کرکے راہگیروں کے چلنے کیلئے پھر سے مسائل پیدا کر دیے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے بعض دکانداروں کے اس رویے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پُر زور مذمت کی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ فوری طور پر اس سلسلے میں کاروائی کی جائے ۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے ۔ جو حکومت کی تنبیہ کے باوجود تجاوزات کرنے سے باز نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بازار کے دکاندار اگر اپنے عمل میں حق بجانب تھے ۔ تو اُنہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کی جانے والی ظلم و زیادتی کو کیونکر قبول کیا اور اگر غلط تھے تو دوبارہ تجاوزات کا ارتکاب کیوں کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نو تقر ر شدہ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی سے بھی اس سلسلے میں بلا کسی رو رعایت کے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا، کہ بازار میں با اُصول دکانداروں کی بھی کمی نہیں ۔ جنہوں نے سرکاری آفیسران کے احکامات کا پاس رکھتے ہوئے تجاوزات سے اختراض کیا ۔ اور اپنے عمل پر قائم ہیں ۔ لیکن موقع شناس دکاندار جو اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہیں ۔ دوبارہ تجاوزات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ان افراد کو اگر بروقت نہ روکا گیا ۔ توشہید ڈپٹی کمشنر کا مشن نامکمل رہے گا ۔ اورعوام بازار چترال میں آمدورفت سے متعلق پھر مشکلات کا شکار ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email