UNDPکے زیر نگرانی دروش تھانے میں تعمیراتی کام اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ارشاد مکررؔ

دروش( نامہ نگار) UNDPسی پی ایف پروگرام کے کوارڈینیٹ گذشتہ روز تھانہ دروش میں UNDPکے تعاؤن سے بننے والے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔دروش تھانے میں تین کمرے بمع باتھ روم اختتامی مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔جبکہ دو عدد کمرے مزید بنائے جائیں گے۔اور دروش تھانے کو 97عدد فرنیچر آئیٹمز میز ،کرسی،الماری ،ٹولز وغیرہ شامل ہیں۔سی پی ایف کوارڈینیٹر ارشاد عالم مکررؔ نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی دروش ظفر احمد خان اور ایس ایچ او دروش نزیر بھی موجود تھے۔UNDPبمبوریت ،ایون،چترال ،دروش میں بیک وقت تعمیراتی کاموں پر مصروف ہیں۔سی پی ایف کوارڈینیٹر ضلع چترال کی عوام کی طرف سے UNDPکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کیا کہ مزید تھانوں کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email