چترالی محمد سیار نے2016 Kunming international marathon in china میں ایشیا میں پہلی اور پوری دنیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

رپورٹ (سید مظفر علی شاہ پرواک)محمد سیار نے حال ہی میں میں ورلڈ ڈے چیمپئن شب چئنا ٹوروحصّہ لیا اوردنیا میں پانچویں پوزیشن اور ایشیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت کرصرف چترال کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا۔لیکن افسوس کا مقام یہ ہے میڈیا پہ اس ہیرے کا کہیں ذکر سننے میں نہیں آیا ۔

محمد سیار کاتعلق چترال کے ایک خوبصورت گاؤں پر کوسب مستوج سے ہے.محمّد سیار نے اپنی Athletic کرئیر کا آغاز 2010 میں Islamabad open National Athletic سے کی اور چھے سال کے مختصر عرصے میں 15 گولڈ میڈل حاصل کی جن میں ایک انٹرنیشنل گولڈ میڈل ، چھ نیشنل گولڈمیڈل اور 8 سلور میڈل شامل ہیں. بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے ہماری میڈیا کو اسکی کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔

محمد سیار کی اتھلیٹک کامیابیوں کی تفصیل
بین الاقوامی کامیابی
Kunming international marathon in china

قومی کامیابیاں
1. National Games 2010 Gold Medal
2.All Pakistan Marathon (Sawat ) 2012 Silver Medal (2nd Position)
3.45 National Athletic Championship 2013 Gold Medal
4.Inter Service Islamabad 2013 Silver Medal
5. 32 National Games 2013 Silver Medal ( 2nd Position )
6. 47 Inter Service 2014 Gold Medal
7. 46 National Athletic Championship 2014 Silver Medal ( 2nd Position
8. 48 Inter Service 2014 Gold Medal
9. 47 National Athelatic Championship 2015 Silver Medal
10. 49 Inter Service 2015 Gold Medal
11. 48 National Athelatic Championship 2016 Silver Medal
لوکل لیول پہ کامیابیاں
1. ATTOWLA Race 2013 Gold Medal
2. ATTOWLA Race 2014 Silver Medal
3. ATTOWLA Race 2015 Silver Medal

چترال کے باسیوں کایہ فرض بنتا ہے کہ محمد سیار کی چترال آمد پر ان کا پرجوش استقبال کرے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور زندہ قوموں کی یہ نشانی ہے کہ وہ اپنے ہیروز کی قدر کرتے ہیں۔ جتنا Talent چترال کے نوجوانوں کے اندر ہے شاید کسی اور شہر کے نوجوانوں کے اندرہولیکن بد قسمتی سے یہ Talent علاقے کی پسماندگی کی نذر ہوکے محدود ہوجاتی ہے۔اس لیے یہ ہماری میڈیا بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان ہیرو کو تلاش کریں۔ان پرخصوصی ضمیمے شائع کریں ان کا انٹرویو لیں۔ اہل قیادت کا یہ فرض بنتا ہے کہ چترال کے نوجوانوں کے اندر چھپے ہوئے Talent کو سامنے لے آنے کیلئے کوئی ایسا پروگرام ترتیب دےکہ جس سے نوجوانوں کواپنی صلاحتیوں کو نکھارنے کا موقع ملے اور ان لیڈروں تک یہ آواز میڈیا کے ذریعے ہی پہنچے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email