حکومت خیبر پختونخواہ /پیڈو کی مالی معاونت سے تیار ہونے والے ایک اور بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ۔

پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن (PEDO) /حکومت خیبر پختونخواہ کی مالی معاونت اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) پیڈو پراجیکٹ کے زیر انتظام لٹکوہ کے آخری گاؤں گبور بخ میں کمیونٹی پارٹنر شپ کے اصول کے تحت تیار ہونے والے 50 کلوواٹ بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ کیاگیا ۔ اس موقع پر گاؤں کے انتظامی کمیٹی کے ممبران، صارفین ، , AKRSP – PEDOپراجیکٹ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر بمعہ عملہ اور کے نمائندے ے موجود تھے۔ اس موقع پر والو کھول کر پانی ٹربا ئین میں چھوڑا گیا اور باقاعدہ اس کی کارکر دگی کو چیک کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر AKRSP-PEDO پر اجیکٹ محمد ضیاء اللہ اور پراجیکٹ انجنئنر نعیم احمد نے منصوبے کے متعلق ٹیکنیکل معلومات دیں۔ تمام حاضرین نے خوشی کا اظہا ر کیا اور حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ساتھAKRSPکا بھی شکریہ ادا کیا کہ مذکورہ گاؤں لٹکوہ کا دور اُفتادہ گاؤں ہے اور افعانستان باونڈری کے قریب واقع ہے۔ علاقے کی پسماندگی کو مد نطر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخواہ نے AKRSP کے ذر یعے مذکورہ منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجو کہ گاؤں میں توانائی کی ضروریات کو سستے داموں پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کا با قاعدہ افتتا ح ، لائنوں کی کلیرنس کو مکمل کرنے کے بعد جلدہی کیاجائے گا۔ اس پراجیکٹ کے Key Stakeholders میں مقامی کمیونٹی ، اے ۔ کے ۔ آر ۔ایس ۔پی ، Consulting Associates Peshawar ، پیڈو اور کنٹریکٹر مغل باز خان شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email