چترال ( نمائندہ زیل ) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال محمد حسین نے پی ڈی ایم اے کی طرف سے گرم چشمہ روڈ کیلئے 9آر سی سی پُلوں کی منظور کرانے پراہلیاں لٹکوہ کی طرف سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال مقبول اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ 2015 کے سیلاب میں ایکسین موصوف نے ضلع بھر میں جس مستعدی سے کام کیا، اُس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ اگر اُس وقت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو آمدورفت کی سہولت نہ دی جاتی ۔ تو چترال کے لوگ مزید مسائل اور مشکلات سے دوچار ہو جاتے ۔ لیکن ایکسین نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بہت کم وقت میں آمدورفت بحال کی اور لوگوں کو مشکلات سے نکالا ۔ جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ محمد حسین نے کہا ۔ کہ حال ہی میں مقبول اعظم ایکسین کی ذاتی کو ششوں سے گرم چشمہ روڈ کیلئے جو پُلیں منظور ہو چکے ہیں ۔ اُس سے لٹکوہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور انہوں نے اس اقدام پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ خستہ حال پلوں اور سیلابی پانی کی وجہ سے آمدورفت کی رفت کی راہ میں کئی رکاوٹیں حائل ہو رہی تھیں ۔ اب ان پلوں کی تعمیر لوگوں کو مشکلات سے نجات مل جائے گی ۔ انہوں پی ڈی ایم اے کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023