شفیق الرحمن فیڈریل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد میں پرنسپل (بی ایس 18) تعینات

چترال(نمائندہ زیل)شفیق الرحمن فیڈریل گورنمنٹ سکولز،فیڈریل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈیولپمنٹ ڈویژن میں بطور پرنسپل(بی ایس18) تعینات ہوگئے۔شفیق الرحمن اس سے پہلےآغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان چترال میں گذشتہ نو سالوں سے خدمات سرانجام دیتے آرہے تھے۔آپ آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال اور کوراغ میں بطورلیکچرار کیمسٹری اورریجنل سکولز ڈیولپمنٹ یونٹ لوئر چترال کے ہیڈ رہ چکے ہیں۔آپ نے پشاور یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ماسٹر کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ای ڈی آغاخان یونیورسٹی سے ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ میں ایم ایڈ کیا ہے۔ آپ کا تعلق اپر چترال کے ایک خوبصورت گاؤں پرواک سے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email