اظہار تشکر

آپ کے موقر آن لائین اخبار کے ذریعے ہم اپنی جانب سے ان تمام خواتین وحضرات کا جنہوں نے ہمارے بہت ہی عزیز بھائی/ بیٹے سلمان زین لعابدین کے ہم سے بچھڑ جانے اور جام شہادت نوش کرنے کے دردناک موقع پر اپنی حاضری، ٹیلی فون کالزاور پیغامات کے ذریعے اپنی محبت، عقیدت اور ہمدردی کا اظہار کیا ، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اور اپنی انتہائی قدر دانی کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ تمام نے دکھ و تکلیف کی اس گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہمارے غم
میں برابر کے شریک ہوئے۔

ہم چترال کے اپنے منتخب نمائندگان MNA شہزادہ افتخار ا لدین ، MPA سید سردارحسین شاہ، MPA سلیم خان کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے اسلام آباد میں DNAٹیسٹ کے دوران اپنی شرکت اور انتھک کوششوں سے لواحقین کے غم میں بھرپور ساتھ دیا اوراپنی پوری کوششوں اور دلچسپی کے باعث PIAحادثے میں شہید ہونے والوں کی شناخت کے عمل کو بھی ممکن بنایا۔
ہم اپنی جانب سے امیر جماعت اسلامی جناب سراج لحق اور سابق MNAمولانا عبدالاکبر چترالی کو ہمارے غم میں شریک ہونے پر اپنی انتہائی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ضلع ناظم چترال جناب حاجی مغفرت شاہ کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے ایوب میڈیکل کالج ابیٹ آباد اور PIMSہسپتال اسلام آباد میں حاضری دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ ہم PIMSانتظامیہ کے بھی انتہائی مشکور ہیں اور اپنی گہری قدر دانی کا اظہار کرتے ہیں کہ انھوں نے دنیا فانی سے رخصت ہونے والے شہداء کی شناخت کے تکلیف دہ مرحلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیااور شہداء کے ورثا کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
انتہائی دکھ اور غم کی گھڑی میں اپنی شرکت سے ہماری حوصلہ افزائی اور دلجوئی کرنے پر ہم کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین و SPچترال اور چترال کے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے عہدداران کے نہایت ہی ممنون و مشکور ہیں۔ چترال کی تمام سیاسی جماعتوں کے عہدداران، علماء کرام، منتخب نمائندگان اور تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ذمہ داران کی ہمارے اس دکھ کی گھڑی میں شرکت اور ان کے بھرپور تعاون کے پیش نظر نہایت ہی قدر دانی کے مستحق ہیں۔
ہم MPA چترال محترمہ بی بی فوزیہ کے لیے بھی اپنی نہایت ہی قدردانی اور شکریے کا اظہار کرتے ہیں کہ انھوں نے PIMSہسپتال میں آ کر ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمارے شریک غم ہوئیں۔ محترمہ تقدیرہ جو کہ دس دنوں تک PIMSکیمپ میں موجود رہیں ہم دل کی گہرائیوں سے انکےمشکور و ممنوں ہیں کہ وہ دکھ کی ہر گھڑی میں برابرکی شریک رہی اور تمام عزیز و اقارب، رشتہ داروںاور خیر خواہوں جنہوں نے PIMSہسپتال اور ہمارے آبائی گھر موردیر میں حاضری دی یا پھر ٹیلی فون کالز اور اپنے پیغامات کے ذریعے ہمارے غم میں شریک ہوئےا ور سلمان زین العابدین شہید کے جنازے میں بھاری تعداد میں شرکت کی ، ہم ان تمام کے لیے اپنی گہری قدردانی اوردلی شکریے کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم میڈیا کےکردار کو بھی سراہتے ہیں کہ غم کی اس گھڑی میں اپنی مثبت صحافت کے ذریعے ہر قدم پر ہمارے ساتھ کھڑا رہا اور ہماری آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم حویلیاں کے عوام ،ان رضاکاروں کا شکریہ کئے بعیر نہیں رہ سکتے کہ جنہوں نے بدقسمت طیارے کے حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر حتی الامکان کم وقت میں آگ پر قابو پانے اور شہداء کے جنازوں کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم چترال سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا انفرادی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ تمام نے دکھ اور غم کے اس مشکل وقت میں اپنی بے پناہ محبت، بے لوث ہمدردی اور نہایت ہی عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ ہم آپ تمام کے لیے محبت ،خلوص اور قدردانی کا اظہار کرتے ہیں اور آپ تمام کے لیے ہر لمحہ دعا گو ہیں۔ امین
ہم اس قومی سانحہ میں متاثر ہونے والے تمام خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، ہمیشہ انکے صبر جمیل و بحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دست بدعا ہیں۔
نیک خواہشات کے ساتھ:
جلال الدین ، شاہ کریز، سعد رومی ڈاکٹر سعد ملوک، علی احمد، عدنان زین العابدین ہمایوں رومی ،سیف ا لدین سیف الملوک

Print Friendly, PDF & Email