بچے کی بازیابی پر چترال پولیس کو خراج تحسین: عمران الدین چائلڈ پروٹیکشن یونٹ

چترال(نمائندہ زیل) چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چترال کے افیسر عمران الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ رات ڈی ایچ کیو مادر اینڈ چائلڈہسپتال سے شیشی کوہ سے تعلق رکھنے والے بچے کو بازیاب کرانے کےسلسلے میں چترال پولیس نےجو بروقت کامیاب کاروائی کیا
اُس کے لیے میں چترال پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور خاص کر ایس ایچ او چترال ناصر علی جو کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کردار ادا کرتے آئے ہیں۔
میں بحیثیت چائلڈ پروٹیکشن افیسر اُن کی کارکردگی کو سراہتا ہوں اورساتھ ہی میں تمام لوگ جو کہ اپنے بچوں کو لیکر بازار یا ہسپتال آتے ہیں اُن سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو کسی ناموزوں جگہ میں الگ نہ بیٹھائے بلکہ خود اُن کے ساتھ رہے۔اور جو بچے ہسپتال میں پیدا ہوتے ہیں اُن کے والدین اپنے بچوں کا خود خیال رکھیں اور ساتھ ہی بچوں کے لئے برتھ سرٹیفیکیٹ ضرور بنوائیں تاکہ بچوں کی شناخت ہو۔اُنہوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن آپ لوگ اپنے متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری کے دفتر میں بنواسکتے ہیں بچوں کی تحفظ کے لئے بنیادی کردار والدین کا ہے

Print Friendly, PDF & Email