فوکس کے رضاکار خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ نصرت نصاب سی ای او فوکس پاکستان

چترال(نمائندہ زیل) فوکس پاکستان کے CEOنصرت نصاب نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں فوکس چترال کے زیر اہتمام منعقدہ والنٹیرز اینڈ سٹاف ڈے2016کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ فوکس ہیومینیٹرین اسسٹنس گزشتہ ڈیڑھ عشروں سے ملک کے مختلف حصوں خصوصاًچترال اور گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی بھر پور امداد کی جس کا سہرا اس کے ملازمین اور ادارے سے وابستہ رضا کاروں کے سر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس اور آغا خان پلاننگ و بلڈنگ سروس کو ضم کرکے آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹاٹ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد ادارہ مزید وسیع ہوجائے گا۔سٹاف اور والنٹئیرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے ساتھ وابستہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ والنٹئیرز اس کے قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبد الغفار نے خطاب کرتے ہوئے فوکس سٹاف اور والنٹئیرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مصیبت کی کسی بھی گھڑی میں فوکس کے رضا کار ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔تقریب سے پروگرام منیجر سلمان الدین ریجنل پروگرام منیجر امیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے فوکس کی 19سالہ سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس
موقع پر DARTکے سینئر ممبران محمد یوسف شہزاد،رحمت غفور بیگ،زبیدہ خانم اور افضل حیات نے قدرتی آفات کے مواقع پر ہونے والے اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ریجنل پروگرام افیسر ولی محمد خان نے انجام دی۔

Print Friendly, PDF & Email