ہنر مندی مقابلے میں چترالی ہنرمندوں کی بہترین پرفارمنس۔

پشاور(نمائندہ زیل) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پشاور میں گذشتہ دنوں صوبائی سطح پر ہنر مندی مقابلہ منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے سینکڑوں ہنر مندوں نے شرکت کیں،ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں چترال کے نوجوان ہنر مندوں مدثر احمد ،عاطف خان اور کاشف الرحمن نے ووڈکارونگ (گل کاری) میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے صوبائی مقابلہ جیت کر چترال کا نام روشن کر لیاجو کہ اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے ۔ کیونکہ مقابلے میں شریک تمام طلباء کا تعلق دورش انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ہے۔یہ ایک منفرد اعزاز ہے
کیونکہ اس سے پہلے تمام منعقدہ مقابلوں میں کامیاب ہونے والے ہنرمندوں کا تعلق الگ الگ اداروں سے ہوا کرتا تھا۔

اس مقابلے کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا نے جیتنے والے ہنر مندوں کو ادارے کی طرف سے 75ہزار ،50ہزار اور 30ہزار روپے کے نقدانعامات سمیت پوزیشن ہولڈر کواسناد بھی دیے۔ واضح رہے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن آف پاکستان (نیوٹک) ملک بھر میں نوجوان ہنر مندوں کے حوصلہ افزائی کیلئے وزیر اعظم یوتھ اسکیم کے تحت تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پہلے مرحلے میں ضلعی ،صوبائی اور آخری مرحلے میں ملکی سطح پر مقابلے کراتا ہے۔جس میں نوجوان ہنر مندوں میں مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے او ر ساتھ ساتھ ہنر میں نکھار لانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔اس سے پہلے نیوٹیک نے ضلعی سطح پر مقابلے کا اہتما م کیاتھا۔جس میں ضلع بھر سے تربیت حاصل کرنے والے والے طلباء نے حصہ لیاتھا۔اس مقابلے میں بھی ان ہونہار ہنر مندوں نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے 30ہزار 20ہزار اور 15ہزار نقد انعام کے حقدار ٹھہرے تھے۔

درین اثنا دروش انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر عرفان اللہ جان رضا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ طلباء نے پہلے ضلعی پھر صوبائی سطح کے مقابلے جیت کر نہ صرف ادارے بلکہ پورے چترال کا نام روشن کیے ہیں اور امید ہے کہ چترال کے ہونہار نوجوان ہنر مند ملکی سطح کے مقابلے جیت کر علاقے کا نام روشن کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email