چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو ترقی دی گئی۔

چترال (نمائندہ زیل) ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم منگل کے روز چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں منعقدہ تقریب میں چترال پولیس کے تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو اے۔ایس ۔آئی کے رینک میں ترقی کے بیج لگادئیے ۔ اس موقع پر جن اہلکاروں کو ترقی دی گئی ، ان میں جہانزیب ،نور خان اور بہارالدین شامل تھے جبکہ چترال پو لیس کے دوسرے ترقی پانے والے حوالداروں میں محمد قاسم، میر اعظم، گوہر رحمن،محمد صابر خان، خلیل الرحمن،جہانزیب خان،غفران اللہ شاہ، جنگ باز خان، مرزا خان، امیر علی شاہ، محمد ریاض، صلاح الدین، رحمت مراد، ادریس احمد بیگ، غلام عثمان، خیر الرحمن، فضل کریم، شیر احمد اورفضل خالق شامل تھے جوکہ اپریشن میں مختلف تھانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاجبار خان،اوڈبل آئی قاضی فیض محمد اور سابق ایس پی انوسٹی گیشن شیر احمد کے علاوہ انوسٹی گیشن ونگ کے انسپکٹر عبدالمظفرشاہ، لیگل ایڈوائزر محسن الملک، او ایس آئی امان اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیج لگادئیے۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم نے ترقی پانے والے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ فرائض کو انتہائی جانفشانی،دیانتداری اور پوری صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے کر پولیس فورس کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پولیس افیسر ان پر اب ایک بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے جس کی انجام دہی سے ان کی دنیا اور قیامت دونوں سنور جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email