بونی میں سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بٹھو کی نویں برسی منائی گئی

بونی ( نمائندہ زیل) سابق وزیر اعظم بے نظیر بٹھو کو شہادت کو نو برس ہوگئے۔ اس حوالے سے ملک کے دوسرے حصوں کی طر ح بونی چترال میں بھی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب کی صدارت سابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور پی پی پی کے دیرینہ کارکن شہاب الدین نے کی۔ برسی میں اپر چترال کے دور دراز سے آئے ہوئے کارکنان ،جیالے اورورکرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ سابق وزیراعظم شہیدبینظیر بھٹو کی روح کی ایصال ثواب کیلے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے سابق و زیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی ملک اور قوم کے لیے قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورآئندہ کے لیے پارٹی کو منظم اور مستحکم بنانے کا عزم کیا گیا۔

مقررین میں سراج علی خان ایڈوکیٹ ، عثمان علی ، کونسلر حاکیم ،کونسلر میر دولہ، ولیج ناظم پرواک وور محمد خان ،سابق ناظم آمیر اللہ، سابق ممبر افضل قباد ، حمیدجلال ، محمد اسحاق خان ، حسن گل ، حاجی محمد اوردیگرنے خطاب کیے ۔

آخر میں یہ تقریب صدر محفل سابق چییرمین پیپلز پارٹی شہاب الدین کے صدارتی خطاب اور دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔
تقریب کی نظامت ویلج ناظم پرویز لال نے کی۔بعد میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل سے مین چوک تک ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email