میراگرام نمبر۱ اور بونی گول پن بجلی گھروں کا کامیاب پری ٹیسٹ

چترال(نمائندہ زیل) پختونخواہ انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) حکومت خیبر پختونخواہ کے مالی معاونت اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام پیڈو پراجیکٹ کے زیر انتظام تیار شدہ دو منصوبوں بونی گول 100KVاور میراگرام نمبر۱ 50KVکا کامیاب پری ٹیسٹ کیا گیا۔ اس موقع پر گاؤں کے انتظامی کمیٹی کے ممبران ،صارفین،لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کء چیئرمین،پیڈو اے کے آر ایس پی پراجیکٹس کے ڈپٹی ڈائریکٹر بمع عملہ ،اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک اور آر ای ریشن ہائیڈل پاور بھی موجود تھے۔اس موقع ہر وال کھول کر ٹربائین میں پانی چھوڑا گیا اور باقاعدہ طور پر پن بجلی کی کارگردگی کو چیک کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پیڈو اے کے آر ایس پی محمد ضیا اللہ نے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔موقع پر موجود تمام لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اس پراجیکٹ پر حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ان پن بجلی گھروں کو بااعدہ چلانے کے لیے اپنی بھر پور تعاون کا اظہار کیا۔چیئرمین بی ایل ایس او سردار حسین نے بھی حکومت اور متعلقہ ادارے کا شکریہ ادا کیا اور عوام کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
محمد ضیا اللہ نے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔موقع پر موجود تمام لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اس پراجیکٹ پر حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ان پن بجلی گھروں کو بااعدہ چلانے کے لیے اپنی بھر پور تعاون کا اظہار کیا۔چیئرمین بی ایل ایس او سردار حسین نے بھی حکومت
اور متعلقہ ادارے کا شکریہ ادا کیا اور عوام کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

KV50کا ایک اور بجلی گھرکا شیر شال کریم آباد میں پچھلے ہفتے پری ٹیسٹ کیا گیا تحا ۔ ان دونوں منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح ،لائنوں کی کلیرنس اور باقی ماندہ کاموں کو مکمل کرنے کے بعد جلد کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email