بونی چارویلاندہ بجلی گھر کے لیے اے کے آر ایس پی نے خطیر رقم جاری کردی۔

چترال(نمائندہ زیل) بونی چاویلاندہ میں تعمیر ہونے والے پن بجلی گھر کے سلسلے میں تھرڈ ڈائیلاگ گذشتہ دنوں بونی میں ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک، اے کے آر ایس پی کے آر پی ایم سردار ایوب سمیت اے کے آر ایس پی کے افسران، معروف سیاسی و سماجی شخصیت افضل علی، گولڈن مہرکہ تنظیم کے صدر محمد شفیع ،ویلج کونسل ناظم کے علاوہ علاقے کے معتبرات اور کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کیں۔

اس موقع پر AKRSPکے آر پی ایم سردار ایوب نے اپنے ادارے کی طرف سے اس بجلی گھر کے مشینوں کی خریداری کے لئے 77لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا اور 25لاکھ روپے کی پہلی قسط کمیونٹی کے حوالے کی۔ علاقے کے لوگوں نے اے کے آر ایس پی کی طرف سے اس اہم منصوبے کیلئے فنڈ جاری کرنے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ چاویلاندہ کی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اس بجلی گھر کی تعمیر کا فیصلہ کر کے عملی طور پر کام کا آغاز بھی کر دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email