یکم جنوری جے آئی یوتھ ا انٹرا لیکشن ہونگے ۔ عبدالعزیز خان ضلعی انفارمیشن سیکرٹری جے آئی یوتھ

چترال(نمائندہ زیل)جماعت اسلامی یوتھ صوبہ خیبر پختونخوا کے ۲۴ اضلاع میں یکم جنوری ۲۰۱۷ ء کو انٹرا یوتھ الیکشن منعقد ہونگے ۔اس حوالے سے ۲۵ دسمبر کوضلعی صدر وجیہہ الدین کے زیر صدارت تمام یوسی امیدواران کا ایک اہم اجلاس دفتر جے آئی یوتھ چترال میں منعقد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی یوتھ چترال نے الیکشن کے پہلے مرحلے میں حلقہ پی کے 89 کے چھ یو سیز میں الیکشن کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے اور ان چھ یو سیز میں مختلف مقامات پر 16 پولنگ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آج اس حوالے سے چھ یو سیز کے نامزد امیدواران نے میٹنگ میں شرکت کی اور زونل ریٹرننگ افیسر فدا محمد نے امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی لسٹ جاری کرد ی ۔ جس کے مطا بق مندرجہ ذیل امیدواران مختلف انتخابی نشانات کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email