چترال کی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔

چترال(نمائندہ زیل)دنیا بھر کی طرح چترال میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار انتہائی جوش خروش ،مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔اس دن کی مناسبت سے چترال میں مسیحی برادری نے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جس میں اپنی مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام(یسوع مسیح) کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔یہ دن یسوع مسیح کی دنیا میں آمد کو امن و خوشی کے دن کی بشارت کی یاد تازہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

حکومت کی طرف سے اس موقع پر سکیو ریٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے۔جس میں چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس نے اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے۔

Print Friendly, PDF & Email