چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹرمیں یوم قائد منایا گیا۔

چترال(نمائندہ زیل) ہیڈکواٹر چترال سکاؤٹس میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔نماز فجر کے بعد اجتماعی
قرآن خوانی کی گئی ۔جس میں قائد کی روح کی ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور مملکت خداداد کی سلامتی ،استحکام اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

دوپہر کو چترال سکاؤٹس چھاؤنی میں ایک غیر معمولی پروگرام منعقد کی گئی جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف کوشوں گو اجاگر کیا گیا اور آپ کی فرمودات پر روشنی ڈالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email