پشاور ہائی کورٹ کافیصلہ آگیا۔ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر غلام حضرت انقلابی کی دوبارہ بحالی

چترال(نمائندہ زیل)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخواہ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کے صدر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کو ان کے عہدے پر بحال رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال اپریل میں ہونے والے ڈسٹرک بار کے انتخابات کے بعد ہارنے والے امید وار سراج ربانی ایڈوکیٹ نے گزشتہ مدت صدارت کے اڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر ان کے خلاف رٹ پیٹیشن دائر کیا تھا جس پر اس ماہ کی دس تاریخ کو بار کونسل نے ان کو عہدے سے ہٹا کر بار کونسل کے چترال سے رکن عبدالولی ایڈوکیٹ کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ بار کے کسی بھی ممبر کو بقیہ سیشن کے لیے صدر نامزد کرے جس پر انہوں نے لطیف اللہ ایڈوکیٹ کو صدر نامزد کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہےکہ غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی کوششوں سے اربوں روپے کی لاگت سے مختلف سہولیات وکلاء برادری اور جوڈیشری کو حاصل ہوئے جن میں جوڈیشیل کمپلیکس کی تعمیر سر فہرست ہے۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ انقلابی ایڈوکیٹ کے خلاف عبدالولی ایڈوکیٹ سازشوں میں مصروف ہے۔جو کہ بار کونسل کے الیکشن میں اپنے آپ کو شکست سے بچاناچاہتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email